مقبول خبریں
شرارتی بندر نے میٹرک طالبہ کی جان لے لی

بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیوان میں میٹرک کی طالبہ کو بندر نے گھر کی چھت سے دھکا دے دیا، جس کے نتیجے میں اسکی موت ہو گئی۔
بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی دوپہر بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود ماگھر گاؤں میں پیش آیا، طالبہ پریا کمار سرد موسم کی وجہ سے دھوپ میں چھت پر پڑھائی کر رہی تھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بندروں کا ایک گروپ چھت پر نمودار ہوا اور پریا کمار کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کی وجہ سے پریا مفلوج ہوکر رہ گئی، جس کی وجہ سے وہ بھاگ نہیں سکی۔
جب گاؤں والوں نے شور مچایا، تو پریا نے سیڑھیوں کی جانب بھاگنے کی ہمت کی، تاہم مبینہ طور پر ایک بندر نے چھلانگ لگائی اور لڑکی کو طاقت سے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ چھت سے گر گئی۔
اونچائی پریا کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں اس کے سر کے پچھلے حصے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں بھی شامل ہیں، اس کے اثر کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئیں۔
پریا کو بچانے کی کوشش میں اس کے گھر والوں نے اسے علاج کیلئے سیوان صدر ہسپتال پہنچایا، تاہم افسوس ناک بات یہ ہے کہ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔