جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

26 جنوری, 2025 09:56

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کررہے تھے اور علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجہ سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کو عہدے سے فارغ کردیا

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان کی صوبے کے گورننس پر بھی بات ہوئی اور ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس حوالے سے نجی نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا، علی امین پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کودیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top