مقبول خبریں
فیروز خان کی والدہ نے بیٹے اور سجل علی کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی والدہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بیٹے کے ماضی میں اداکارہ سجل علی سے تعلقات پر گفتگو وائرل ہوگئی۔
صوفیہ ملک نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے گھر میں جادو، ٹونا ہونے سمیت بیٹے کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے جیسے معاملات پر بھی بات کی۔
فیروز خان کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے، ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور ان کی زندگی ان کے خاندان کی شوبز سے وابستگی کی وجہ سے عوام کی نظروں میں رہی ہے۔
اداکار کی والدہ صوفیہ ملک بھی بہت سرخیوں میں رہتی ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تقریبات میں جاتی ہیں۔
فیروز خان اور سجل علی کے بارے میں چند سال پہلے افواہیں گردش کر رہی تھیں جب وہ ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کر رہے تھے۔
تاہم معاملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث دونوں الگ ہو گئے تھے اور اداکاروں نے کبھی بھی عوامی طور پر اپنے تعلقات کو تسلیم نہیں کیا مگر اب فیروز خان کی والدہ اس حوالے سے بڑے انکشافات کیے ہیں۔
View this post on Instagram
انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے بیٹے کے سجل علی سے بھی تعلقات رہے، اگر وہ ان کی بہو ہوتی تو وہ کیسا محسوس کرتیں؟
اس پر والدہ فیروز خان نے مختصر جواب دیا اور سجل علی کی تعریفیں کیں۔
والدہ فیروز خان کا کہنا تھا کہ سجل علی پیاری بچی تھیں اور پیاری بچی ہیں جب کہ وہ انہیں ذاتی طور پر بھی اچھی لگتی تھیں۔
والدہ فیروز خان نے مزید کہا کہ لیکن ان سے نصیب میں نہیں تھا، اس لیے کچھ ہوا نہیں، جو نصیب میں ہوتا ہے، وہیں ہوتا ہے۔
والدہ فیروز خان کی جانب سے ماضی میں اداکار اور سجل علی کے درمیان تعلقات پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔