مقبول خبریں
نوبیاہتا جوڑا اپنا ولیمہ چھوڑ کر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔
دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا۔ یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔’
کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ ‘آج ہماری شادی ہے لیکن میں نے ولیمہ چھوڑ کر اسٹیڈیم آ کر پاکستان اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت کی۔’
انہوں نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیتے۔
دریں اثنا سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 163 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
ملتان میں پہلا ٹیسٹ 127 رنز سے جیتنے کے بعد دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم نے خرم شہزاد کی جگہ 30 سالہ فاسٹ بولر کاشف علی کو موقع دیا ہے۔
جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ بھی لرکھڑا گئی اور یوں پاکستانی بلے باز یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گنواتے گئے۔
دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم الٹا ویسٹ انڈیز کو برتری دے کر 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 49 اور سعود شکیل نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔