جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

شہری نے 4 ماہ کھلے سمندر میں گزار کر سب کو حیران کر دیا

25 جنوری, 2025 15:26

ایک جرمن ایرو اسپیس انجینئر نے پانی میں ڈوبے ہوئے کیپسول میں 120 دن گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

حال ہی میں ایک جرمن ایرو اسپیس انجینئر نے پاناما کے ساحل کے قریب پانی میں ڈوبے ہوئے کیپسول میں 120 دن تک پانی کے اندر سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

59 سالہ روڈیگر کوچ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جج سوزانا ریئس کی موجودگی میں زیر سمندر اپنے 30 مربع میٹر (320 مربع فٹ) کے کیپسول نما گھر سے باہر نکلے۔

مزید پڑھیں:نہ شمال میں جائیں، نہ سمندر رخ کریں! فلسطینی جائیں تو جائیں کہاں؟

مزید پڑھیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ روڈیگر کوچ نے اس سے قبل امریکی جوزف ڈیٹوری کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے فلوریڈا کے ایک جھیل میں زیر آب لاج میں 100 دن گزارے تھے۔

جرمن شہری روڈیگر کوچ نے سمندر سے باہر نکلتے ہوئے اے ایف پی کو بتا یا کہ ’ میں نے سمندر میں اپنا وقت بہت اچھے سے گزارا، یہ ایک عظیم مہم جوئی تھی اور اب یہ مکمل ہوگئی۔

انہوں نے پورٹ ہولز سے گزرنے والے نظارے کے بارے میں کہا کہ یہ خوبصورت ہے جب چیزیں پرسکون ہو جاتی ہیں اور اندھیرا ہو جاتا ہے اور سمندر چمک رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیان کرنا ناممکن ہے، آپ کو خود اس کا تجربہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ ثابت کرنا ہے کہ سمندر دراصل انسانی توسیع کیلئے ایک قابل عمل ماحول ہیں۔

جج سوزانا ریئس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘ہمیں ایسے گواہوں کی ضرورت تھی جو 120 دن سے زائد عرصے سے 24/7 کی نگرانی اور تصدیق کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ بلاشبہ بنانا بہت مشکل تھا اور اس کیلئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ 4 کیمروں نے کیپسول میں ان کی حرکات کی ویڈیو بنائی، ان کی روزمرہ کی زندگی کو ریکارڈ کیا، ان کی ذہنی صحت کی نگرانی کی اور اس بات کا ثبوت فراہم کیا کہ وہ کبھی سطح پر نہیں آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top