جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

حماس نے 4 خواتین صیہونی فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا

25 جنوری, 2025 15:02

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ شہر میں چار خواتین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔

یرغمالیوں کو حماس اور فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ غزہ شہر میں فلسطین اسکوائر میں ایک پلیٹ فارم پر دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ درجنوں نقاب پوش، مسلح حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجو ہفتے کے روز غزہ شہر کے ایک اہم چوک پر پہنچے، جہاں چار اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

حماس اور اسلامی جہاد کے ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے فلسطین اسکوائر کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی مسلح شاخوں عزالدین القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ کے تقریبا 200 ارکان کو تعینات کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چاروں خواتین فوجی اہلکاروں کو ریڈ کراس نے صیہونی فوج کے سپرد کردیا ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے یرغمالی فوجیوں کرینا آریف، ڈینیلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری الباگ سرحد عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہوئے ہیں۔

ریڈ کراس کی جانب سے ان کے حوالے کیے جانے کے بعد اسرائیلی اسپیشل فورسز نے انہیں غزہ کی پٹی سے باہر نکالا۔

حماس کی قید میں 477 دن گزارنے کے بعد آئی ڈی ایف انہیں ابتدائی چیک اپ اور ان کے والدین سے ملنے کے لیے سرحد کے قریب ایک مرکز میں لا رہا ہے۔

صیہونی یرغمالیوں کی یہ رہائی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہو رہی ہے جس کے تحت فلسطینی قیدیوں کے دوسرے گروپ کو بھی رہا کیے جانے کی توقع ہے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top