جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

کراچی؛ آئندہ 2 روز میں موسم کیسا رہے گا؟

25 جنوری, 2025 08:53

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ہفتہ اور اتور کو درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

Youtube

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث گزشتہ رات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ تک جاسکتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رات کم سے کم درجہ حرات10.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا، شمال مشرق سمت سے 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرارہے، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرف کی سفیدی چھائی ہے اور درجہ حرارت بدستورنقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اوربرف باری کےبعد خون جما دینے والی سردی ہے، لہہ میں پارہ منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔

کالام، گوپس اور استور میں منفی نو تک گرگیا جبکہ قلات منفی اٹھ، اسکردو منفی چھ، ہنزہ اور کوئٹہ منفی چار جبکہ مالم جبہ اور دیر میں منفی تین سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top