جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

ایمانداری کی مثال قائم! اہلکار نے پیسوں بھرا بیگ واپس لوٹا دیا

24 جنوری, 2025 19:32

کراچی ٹریفک پولیس افسر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی، عمرے پر جانے والے معمر شہری کا پیسوں سے بھرا بیگ واپس لوٹا دیا۔

جی ٹی وی کے مطابق ڈی ایچ اے میں خیابان اتحاد اور بخاری لائٹ سگنل پر معمول کی گشت کے دوران، ساؤتھ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور کانسٹیبل ڈرائیور میر زمان کو ایک ہینڈ بیگ ملا، جس میں شہری "محمد یوسف” اور ایک موبائل نمبر موجود تھا۔

بیگ کی تلاشی لینے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ان میں سے 5 لاکھ 15 ہزار نقد رقم اور 2 پاسپورٹ ملے۔

اہلکاروں نے فوری طور پر بیگ پر لکھے فون نمبر موجود محمد یوسف نامی شہری سے رابطہ کیا، اور اسی مقام پر انہیں بیگ اس میں موجود تمام سامان لوٹا دیا جس پر بزرگ شہری نے انہیں دعائیں دیں اور شکریہ بھی ادا کیا۔

بزرگ شہری نے تشکر سے لبریز ہو کر بتایا کہ وہ اپنے آنے والے عمرہ کیلئے ایک ٹریول ایجنٹ کے پاس فنڈز جمع کروانے جارہا تھا جب اسکا بیگ گر گیا۔

ٹریفک اہلکار کی ایمانداری پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی نے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور کانسٹیبل میر زمان کی خدمات کو سراہا اور تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top