جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے کے نکاح کی تصاویر وائرل

24 جنوری, 2025 17:48

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انضمام الحق کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: "خوبصورت دکھنے کا بڑا نقصان اور خمیازہ بھگتا ہے”

مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top