جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے کتنے کھلاڑی شامل؟

24 جنوری, 2025 13:58

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

افغانستان  کے کھلاڑیوں نے بھی ٹیم میں اتنی ہی نمائندگی حاصل کی جب کہ  سری لنکا کے چار اور ویسٹ انڈیز کے ایک بلے باز نے ٹیم میں جگہ بنائی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف گزشتہ برس 50 اوورز کے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اس ٹیم میں شامل ہوئے۔

صائم ایوب نے سال کے دوران صرف 9 اننگز میں 515 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نئی گیند کے ساتھ غلبہ برقرار رکھا۔

شاہین نے 6 میچوں میں 17.60 کی اوسط سے 15 وکٹیں جب کہ حارث رؤف نے 8 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

ٹیم کی قیادت سری لنکا کے آل راؤنڈر چریتھ اسلانکا  کو سونپی گئی جنہوں نے بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مشکل لمحات میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

حیرت انگیز طور پر آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024

صائم ایوب (پاکستان)، رحمان اللہ گرباز (افغانستان)، پاتھوم نسانکا (سری لنکا)، کوشل مینڈس (سری لنکا – وکٹ کیپر)، چرتھ اسلانکا (سری لنکا – کپتان)، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان)، ونندو ہسارنگا (سری لنکا)، شاہین شاہ آفریدی (پاکستان)، حارث رؤف (پاکستان)، اے ایم غضنفر (افغانستان)۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top