اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

یرغمالی آزاد کرواکر اسرائیل دوبارہ جنگ کا آغاز کرے گا، امریکی اخبار

23 جنوری, 2025 20:05

معروف امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت اپنے یرغمالی آزاد کروانے کے بعد دوبارہ غزہ میں جنگ کا آغاز کردے گی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مزاحمتی تنظیم حماس کے ہاتھوں بری طرح شکست کے بعد اسرائیلی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی تھی کیونکہ انہیں یرغمالیوں کی عدم رہائی کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکام غزہ میں موجود باقی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد آنے والے ہفتوں میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی منانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: "غزہ جنگ بندی؛ معاہدے کا مقصد یرغمالی آزاد کروانا ہے”

قابض اسرائیلی ریاست اور حکام حماس کے خاتمے کے غزہ میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن نے اسرائیل کو سیکیورٹی، فوجی اور انٹیلیجنس کے میدان میں شدید شکست سے دوچار کیا تھا، اس کے بعد سے اسرائیل نہ صرف جنگی محاذ پر بلکہ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدوں میں بھی ناکام رہا ہے۔

مزید پڑھیں: یرغمالیوں کو کیسے رکھا؟ حماس کے حُسن سلوک پر اسرائیل کو سانپ سونگھ گیا

حال ہی میں، اسرائیلی حکام نے غزہ کے خلاف جنگ کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے، اس ناکامی کا ذمہ دار وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کو قرار دیا جا رہا ہے جن کے استعفیٰ کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نہ شمال میں جائیں، نہ سمندر رخ کریں! فلسطینی جائیں تو جائیں کہاں؟

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالیوی، جنوبی کمانڈ کے کمانڈر یارون فنکلمن، غزہ ڈویژن کے کمانڈر آوی روزنفیلڈ، انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ آہارون خلیفا اور غزہ کے شمالی بریگیڈ کے کمانڈر حایم کوہن غزہ کی جنگ میں ناکامی کی وجہ سے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top