جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم کرکٹر کی واپسی کے امکانات روشن

23 جنوری, 2025 17:50

بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں دھماکے دار انٹری دینے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

خوشدل شاہ بی پی ایل میں کیرئیر کی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 8 میچز میں 197.12 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 91.33 کی اوسط سے 274 رنز بنائے ہیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کیلئے اپنے مختصر کیرئیر میں خوشدل شاہ نے 10 ون ڈے میچز کھیلے اور 33.16 کی اوسط سے محض 199 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: قومی اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

انہوں نے سال 2022 میں آخری بار پاکستان کیلئے ون ڈے میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ لکھا جائے گا

ادھر انجرڈ صائم ایوب کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم خوشدل شاہ، امام الحق میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عبداللہ شفیق کی حالیہ فارم کے باعث شان مسعود اور امام الحق کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top