جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

23 جنوری, 2025 14:51

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر حکومت کے ساتھ مذاکرات منسوخ  کرنے کی کال دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق پارٹی کے بانی عمران خان نے وعدہ کردہ سات دن کی مدت میں عدالتی کمیشن قائم کرنے میں ناکامی پر حکومت کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے عرصے سے جیل میں قید ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے وعدے کے مطابق عمل نہ کرنے کی وجہ سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کا مزید کوئی دور نہیں ہوگا، حکومت نے اعلانات تو کیے لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش میں دسمبر کے آخر میں مذاکرات شروع ہوئے تھے۔

تاہم کئی ہفتوں سے جاری بات چیت میں اب تک تین اجلاس ہو چکے لیکن اہم معاملات پر بہت کم پیش رفت ہوئی۔

پی ٹی آئی نے 16 جنوری کو تیسرے مذاکراتی اجلاس کے دوران حکومت کو پیش کیے گئے اپنے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا تھا کہ دو عدالتی کمیشن تشکیل دیے جائیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top