جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما ٹی وی شو میں لڑپڑے، ویڈیو وائرل

23 جنوری, 2025 12:28

لائیو شو کے دوران ایک بار پھر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما لڑ پڑے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

بول ٹی وی کے ایک شو میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا ایک ساتھ شریک ہوئے۔ شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور اسی دوران نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے دو انتہا پسند وزراء آپس میں لڑ پڑے

مزید پڑھیں:سانحہ 9 مئی؛ حکومت کا پی ٹی آئی مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے پہلے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا گریبان پکڑا جس کے بعد وہ بھی کھڑے ہو گئے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی، دونوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں۔

 

پروگرام کی خاتون میزبان کی جانب سے دونوں کو منع کیا جاتا رہا جبکہ پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کروایا۔

قبل ازیں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان  بھی جھگڑا ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top