اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ایران سیٹلائٹ کا جدید ورژن خلا میں بھیجنے کیلئے تیار

23 جنوری, 2025 10:18

تہران؛ ایران نئے سال کی پہلی ششماہی میں اپنے مقامی طور پر تیار کردہ کوثر سیٹلائٹ کا ایک جدید ورژن مدار میں بھیجے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایرو اسپیس ایجنسی کے سی ای او حسین شہابی نے کہا کہ ملک نئے ایرانی سال کی پہلی ششماہی میں اپنے مقامی طور پر تیار کردہ کوثر سیٹلائٹ کا ایک جدید ورژن مدار میں بھیجنے کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:ایران اور پاکستانی افواج کو باہمی تعاون بڑھانا چاہئے، ایرانی آرمی چیف

مزید پڑھیں:ایران اور روس کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

 انہوں نے کہا کہ نیا سیٹلائٹ، "کوثر 1.5” اس سیریز کے کوثر اور ہدہد سیٹلائٹس کا ترقی یافتہ ورژن ہے، جنہیں 5 نومبر 2024 کو مدار میں چھوڑا گیا تھا۔ یہ سیٹلائٹس الگ الگ مشنز  کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

شہابی نے مزید کہا ان سیٹلائٹس میں استعمال ہونے والے 85 فیصد سے زیادہ اجزاء کو مقامی طور بنایا گیا ہے، اگرچہ پابندیوں کی وجہ سے بعض پرزے درآمد کیے گئے ہوں، لیکن ان سیٹلائٹس کا ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ مکمل طور پر مقامی ماہرین نے انجام دی ہے اور یہ مکمل طور پر ملکی سائنسی ترقی کا شاہکار ہے۔

 ایران مغربی ممالک کی سنگین پابندیوں کے باوجود تمام سائنسی شعبوں خاص طور پر ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top