مقبول خبریں
روس یوکرین جنگ: 3 ماہ میں شمالی کوریا کے 4 ہزار فوجی مارے گئے

مغربی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ صرف تین ماہ میں روس کے مغربی کرسک علاقے میں جاری جنگ میں شمالی کوریا کے 4 ہزار فوجی مارے گئے۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے بھیجے گئے 11 ہزار فوجیوں میں سے 4 ہزار جنگ میں ہلاک ہوئے۔
اس نقصانات کی اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو، شمالی کوریا کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
یوکرین نے گزشتہ اگست میں کرسک کے روسی اوبلاست میں زبردست جوابی حملے شر وع کئے، جس نے روسی سرحدی محافظوں کو حیران کر دیا۔
یوکرینی حکومت نے اس وقت واضح کیا تھا کہ اس کا روسی علاقے پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بلکہ اسے صرف مستقبل کے امن مذاکرات میں سودے بازی کے طور پر استعمال کرنا ہے۔