مقبول خبریں
ورلڈ یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی کونسی جامعات شامل؟

پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رپورٹ 2025 کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر تعلیمی ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔
مزید پڑھیں:معروف یونیورسٹی نے شراب ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر کو درجہ بندی میں 601 سے 800 کے درمیان رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کی قدیم یونیورسٹی کا پاکستان میں کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ
رینکنگ کے مطابق 801 سے 1000 کی درجہ بندی میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی شامل ہیں۔
عالمی رینکنگ رپورٹ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کا نمبر 801 سے 1000 کے درمیان ہے۔