اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

افغان طالبان نے ٹرمپ کے بڑے مطالبے کو مسترد کردیا

22 جنوری, 2025 16:23

افغان طالبان نے مبینہ طور پر 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کی جانب سے چھوڑے گئے کسی بھی فوجی سازوسامان کو واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس شخص نے بتایا کہ کابل اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تعلقات کا آغاز مایوس کن ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے رکن کو دو امریکیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کر دیا گیا ہے۔

امریکا نے افغانستان میں قید دو امریکی شہریوں کے بدلے منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے الزام میں امریکی عدالت کی جانب سے سزا یافتہ ایک افغان شہری کو رہا کیا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ خان محمد نامی شخص رہا ہونے کے بعد کابل پہنچ گیا ہے، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انہیں 2008 میں ایک امریکی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ افغان اور امریکی حکام کے درمیان "طویل اور نتیجہ خیز” مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top