مقبول خبریں
پتنگ بازی سمیت تین سرگرمیاں شریعت کے منافی قرار، فتویٰ جاری

علمائے کرام نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں تین کھیلوں اور سرگرمیوں کو شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
علمائے کرام کی طرف سے جاری کردہ مذہبی فرمان (فتوے) میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر قانونی (خلاف شریعت) قرار دیا گیا ہے۔
فتوے کے مطابق زندگی کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی عمل غیر قانونی ہے، اسلام انسانی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
علمائے کرام نے مزید کہا کہ اسلام میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے مہلک کھیلوں کی سختی سے ممانعت ہے، یہ اقدامات خودکشی کے مترادف ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکیں، صرف 20 دنوں میں ون ویلنگ کے الزام میں 151 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پتنگ بازی کے 150 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے 118 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے، مہلک کھیلوں کی روک تھام کے لئے پولیس سخت کارروائی جاری رکھے گی۔