اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

امریکا سے ہزاروں بھارتیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

22 جنوری, 2025 09:35

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس بلائے گا، بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچاؤ اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کر لی گئی، امریکا میں موجود بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں مقیم غیر ملکی جوڑوں کیلئے بُری خبر

مزید پڑھیں:ویڈیو؛ ٹرمپ کا فوجی تلوار کیساتھ رقص، سیکرٹ سروس ایجنٹ پریشان

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے ایک ہزار660 افغانیوں کی امریکا منتقلی کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے تحت امریکی پناہ گزین پروگرام کو معطل کردیا گیا۔

امریکی حکومت نےافغان پناہ گزین پروگرام کم ازکم4 ماہ کے لیے معطل کیا، معطل شدہ افغانیوں میں امریکی فوجی اہلکاروں کے خاندان بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے یتیم بچوں اور امریکی اتحادی افغان فورسز کے خاندان متاثر ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پناہ گزینوں کی آمد مقامی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top