مقبول خبریں
ہٹلر کا اشارہ اپنانا ایلون مسک کو مہنگا پڑ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریب ترین شخصیت بننے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون اکثر و بیشتر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں۔
ایلون مسک کو سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے 47 ویں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران ان کی ایڈولف ہٹلر کی طرح ‘نازی سلامی’ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کی تقریبات کے دوران واشنگٹن کے کیپٹل ون ایرینا میں پوڈیم کے قریب پہنچنے پر متعدد بار متنازعہ اشارہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرمپ کی حلف برداری کے حوالے سے پرجوش نظر آنے والے مسک پوڈیم پر کھڑے ہوئے، اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں سینے کو تھپتھپا اور پھر کھلی ہتھیلی سے اپنا بازو اٹھایا۔
سلام کا ایک خاص انداز جسے سیگ ہیل کے نام سے جانا جاتا ہے تاریخی طور پر نازی پارٹی سے وابستہ تھا جو ایڈولف ہٹلر سے وفاداری کے اظہار کے لئے 1926 میں سرکاری اشارے کے طور پر اپنایا گیا تھا۔
جرمنی، آسٹریا اور سلوواکیا سمیت کئی یورپی ممالک میں اس اقدام کو جارحانہ اور غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔