مقبول خبریں
غزہ جنگ؛ حماس نے اسرائیلی جنرل کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا

غزہ میں جاری مظلوم فلسطنیوں کے قتلِ عام اور مزاحتمی تنظیموں کی پے در پے کارروائیوں نے صہیونی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی فوج کے نائب سربراہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو ہونیوالے حملے کی لاعلمی اور انٹیلی جنس کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مستعفیٰ ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی 7 اکتوبر 2023 کو سیکورٹی کی خرابی پر مستعفی ہونے والی سب سے سینئر اسرائیلی شخصیت ہیں، جب حماس نے جنوبی اسرائیل پر زمینی، سمندری اور فضائی حملہ کیا، جس میں فوج کے اڈوں پر حملہ کیا گیا تھا اور شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا جس کیلئے قابض ریاست نے ایک سال سے زائد فوجی کارروائی کی تاہم انہیں مزاحتمی تحریک کی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنا پڑی جس اسرائیل کی ناکامی تصور کیا جارہاہے۔
مزید پڑھیں: مزاحمت نے صہیونی فوج میں پھوٹ ڈال دی، مگر کیسے؟
ہرزی ہیلیوی نے اپنے مستعفیٰ ہونے والے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کے دفاع کے اپنے مشن میں ناکام رہی ہے، وہ 6 مارچ کو عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: نہ شمال میں جائیں، نہ سمندر رخ کریں! فلسطینی جائیں تو جائیں کہاں؟
خیال رہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مسلسل فوجیوں کی ہلاکت پر اعلیٰ فوجی حکام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ ہزاروں صہیونی فوجی حماس کی دہشت کے باعث یہاں خدمات پیش کرنے سے صاف انکار کررہے ہیں۔