مقبول خبریں
جرسی سے پاکستان کا نام ہٹانے پر آئی سی سی نے بھارت کو پھٹکار لگادی

چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی جرسی سے ایونٹ میزبان پاکستان کا نام ہٹانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آئی سی سی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میزبان ملک پاکستان کا نام اپنی جرسیوں سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے واضح شرائط کا خاکہ پیش کیا ہے کہ وہ اپنی کٹس پر ٹورنامنٹ کا آفیشل لوگو آویزاں کریں جس میں میزبان ملک کا نام بھی شامل ہے۔
کرکٹ کونسل نے کہا کہ یہ ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی جرسیوں میں ٹورنامنٹ کا لوگو شامل کرے، تمام ٹیمیں اس اصول پر عمل کرنے کی پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کا اپنی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے سے انکار
آئی سی سی کا یہ بیان بی سی سی آئی کی جانب سے میزبان ملک کے نام کی جرسی پہننے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے۔
بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے پاکستان نے اس معاملے میں آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم آئی سی سی نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اگر کوئی ٹیم اپنی جرسیوں پر آفیشل لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
روایتی طور پر، آئی سی سی ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کے لئے ٹورنامنٹ برانڈنگ کے حصے کے طور پر میزبان ملک کا نام پیش کرنا عام بات ہے، بھلے ہی میچ مختلف مقامات پر منعقد ہوں۔