جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

پاکستانی 6 ماہ میں کتنے ارب کی چائے پی گئے؟

21 جنوری, 2025 19:24

پاکستان نے مالی سال 25-2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 87.326 ارب روپے کی چائے درآمد کی ہے۔

ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران خوراک اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تا دسمبر پاکستان نے 147.262 ارب روپے مالیت کی دالیں درآمد کیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.56 فیصد زیادہ ہیں۔

اس کے برعکس اسی عرصے کے دوران چائے کی درآمدات 9.50 فیصد کم ہوکر 87.326 ارب روپے رہیں۔

ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں چائے کی درآمدات میں 6.62 فیصد اضافہ ہوا، ملک نے 15.624 ارب روپے مالیت کی چائے درآمد کی۔

تاہم رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات 118.32 فیصد اضافے سے 24 ارب روپے سے زائد ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 428.216 ارب روپے کا پام آئل اور 34.73 ارب روپے کا سویابین آئل درآمد کیا جس سے سویابین آئل کی درآمدات میں 32.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ جولائی سے دسمبر کے دوران ملک نے 16 ارب 88 کروڑ روپے مالیت کا شیر خوار دودھ کا فارمولا درآمد کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top