جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

یقین نہیں غزہ میں جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے، امریکی صدر

21 جنوری, 2025 14:03

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں غزہ میں فائر بندی برقرار رہ سکتی ہے۔

47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو سکے گا، حالانکہ انہوں نے حلف برداری سے قبل اس معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے نہ صرف اپنی کوششوں کا دعویٰ کیا بلکہ عارضی جنگ بندی معاہدہ ہونے کا سارا کریڈٹ بھی لیا۔

وائٹ ہاؤس واپس آتے ہوئے ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا حماس اور اسرائیل جنگ بندی برقرار رکھیں گے اور معاہدے پر آگے بڑھیں گے، اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا مجھے یقین نہیں ہے۔

”امریکی صدر نے صحافی کو جواب دیا کہ یہ ہماری جنگ نہیں بلکہ ان کی جنگ ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہے۔

تاہم، ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ حماس اس جنگ میں کمزور ہوگئی ہے۔

پراپرٹی ٹائیکون سے پاپولسٹ سیاستدان بننے والے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر منصوبہ آگے بڑھتا ہے تو غزہ میں "شاندار” تعمیر نو دیکھی جا سکتی ہے۔

اسرائیل اور حماس نے اتوار کے روز جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا جس میں یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل تھا۔

یہ منصوبہ اصل میں مئی میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے پیش کیا تھا اور بائیڈن اور ٹرمپ کے سفیروں کی غیر معمولی مشترکہ سفارتکاری کے بعد اسے آگے بڑھایا گیا۔

ٹرمپ نے معاہدے پر زور دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی مسلسل حمایت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top