جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

جنگ بندی معاہدے کیخلاف یہودیوں کا فلسطینی قصبوں پر حملہ

20 جنوری, 2025 20:25

قابض صیہونی افواج کی پشت پناہی سے اسرائیلی آباد کاروں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی قصبوں پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گاڑیوں پر حملہ کیا اور ترمس آئی، ‘عطارا، عین سینیا، عین ایوب، قلقیلیہ اور جبہ’ میں کئی اہم سڑکیں بند کردیں۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونیوں کی جانب سے سنجل میں مظلوم فلسطینیوں کے دو گھروں اور چار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی فوٹیج میں اسرائیلی آباد کاروں کو اپنے چھاپوں میں پتھر اور مولوتوف کاک ٹیل پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ حملے اسرائیل کی جانب سے 69 خواتین اور 21 بچوں سمیت اغوا کیے گئے فلسطینیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ہوئے۔

یہ تبادلہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ ہے جس کا مقصد محصور غزہ کی پٹی پر 15 ماہ سے جاری نسل کشی کو ختم کرنا ہے۔

انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلیوں نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا کہ غزہ پر خونی حملے جاری رہنے چاہئیں۔

معاہدے سے قبل اسرائیلی وزیر برائے فوجی امور اسرائیل کاٹز نے ان تمام 16 آباد کاروں کو رہا کر دیا تھا جو مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی حراست میں تھے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top