جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

مغربی کنارے میں بم دھماکا، ایک صیہونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی

20 جنوری, 2025 20:10

مقبوضہ مغربی کنارے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے ایک صیہونی فوجی جہنم واصل ہوگیا۔

صیہونی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب  مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب طمون کے علاقے میں گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک ریزرو فوجی ہلاک جب کہ فوج کا ایک سینئر افسر بھی زخمی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعدغزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی حوثیوں کا اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

ادھر یمن کے بہادر حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک وہ اسرائیل اور اس سے منسوب بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top