اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

بھارت میں نماز پڑھنے پر 4 مسلمان گرفتار ہو گئے

20 جنوری, 2025 14:22

بھارتی پولیس نے اتر پردیش کے ضلع بریلی کے گاؤں کی ایک پراپرٹی میں بغیر اجازت نماز ادا کرنے پر 4مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چار مسلمانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پراپرٹی کو عارضی مسجد میں تبدیل کرتے ہوئے نماز پڑھی،اس معاملے میں نامزد گاؤں کے پردھان محمد عارف سمیت 3 دیگر مفرور ہیں، پولیس ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر نے رکن پارلیمنٹ سے منگنی کرلی

مزید پڑھیں:حنا بیات کا بھارتی اداکار عامر خان پر شو کاپی کرنے کا الزام

تفتیش کے بعد پولیس نے الزامات کی تصدیق کی اور عارف اور دیگر مقامی باشندوں سمیت 7 افراد کے خلاف بہیری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی۔ یہ مقدمہ بھارتیہ نیائے ساندھیتا (بی این ایس) کی دفعہ 223 (سرکاری ملازم کے حکم کی نافرمانی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ہندو تنظیم کی جانب سے اس مقام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top