جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

بھنڈی کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

20 جنوری, 2025 11:12

بھنڈی غذائیت سے بھرپور ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھنڈی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے جوانسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ بھنڈی کھا کر کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی جوکہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:جرمنی میں پھلوں اور سبزیوں کی عالمی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی بھرپور پذیرائی

اس کے علاوہ بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجود ہیں جو مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور شوگر جیسی موذی بیماری سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض کیوں قرار دیا؟

بھنڈی فائبر سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جس کا باقاعدگی سے استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، بھنڈی کو پکا کر کھانا ہی صرف فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اس کے بیچ بھی خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

بھنڈی کے فوائد؛

بھنڈی کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ شوگر کے باعث خراب ہونے والے گردوں کو بھی مندمل کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بھنڈی شوگر کے مریضوں کے علاوہ کولیسٹرول کو کم کرنے اور دمہ سے بچاؤ کیلئے بھی فائدہ مند ہے، بھنڈی نہ صرف نظام انہضام کیلئے بہتر ہے بلکہ فائبر کے ساتھ صحت مند کولیسڑول کا ذریعہ بنتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top