اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ٹرمپ کو فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے منتقل کرنے کا نیا منصوبہ کیا؟

19 جنوری, 2025 19:32

امریکی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلوڈ ٹرمپ کی انتظامیہ تقریب حلف برداری سے قبل غزہ کی آبادی کے ایک حصے کو پٹی سے باہر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے انڈونیشیا کو ان ممالک میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے جو غزہ کی 20 لاکھ آبادی کی عارضی طور پر میزبانی کر یں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کیلئے ایلچی اسٹیو وٹ کوف اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے دورے پر غور کررہے ہیں۔

این بی سی کا کہنا ہے کہ وٹ کوف اسرائیلیوں اور 20 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے طویل مدتی استحکام کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدے کے تین مراحل سے ہوتا ہوا گزرتا ہے۔

امریکی نیٹ ورک کے مطابق فی الحال سب سے اہم چیز جو ٹرمپ کے ایلچی کو پریشان کر رہی ہے وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ناگزیر روزانہ بات چیت کے نتیجے میں بے ہنگم واقعات کا رونما ہونا ہے جو غزہ اور اس کے آس پاس زمین پر وقوع پذیر ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top