اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

خیبرپختونخوا ضلع کرم؛ صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

19 جنوری, 2025 19:04

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کے مطابق پشاور میں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کی بیٹھک ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور  سول و پولیس افسران بیٹھک میں شامل ہوئے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرایا جائےگا، خدشہ ہےکہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 3 ماہ سےکرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کرم میں چند شرپسند عناصر نے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر  پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے، شرپسند عناصر امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top