جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

"الیکشن لڑنا ہے تو 2 بچے پیدا کرو” نئی شرط پر لوگ حیران

19 جنوری, 2025 17:44

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی آبادی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کیلئے قانون لایا جائے گا کہ صرف وہ لوگ الیکشن لڑنے کے اہل ہونگے جن کے کم ازکم 2 بچے ہوں۔

وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے انتظام کے تئیں ریاست کے نقطہ نظر میں تبدیلی پر زور دیا تاکہ اپنی آبادی کو بڑھا سکیں اور انہیں بوجھ کے بجائے اثاثہ سمجھ کر ساتھ لیکر چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مراعات دیتے تھے، کیا آبادی کبھی بوجھ تھی؟ اب یہ ایک اثاثہ ہے۔ ہم نے ایک قانون بنایا جس کے مطابق اگر آپ کے 2 سے زیادہ بچے ہیں تو آپ الیکشن نہیں لڑسکتے لیکن اب ہمیں آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی نائیڈو کا کہنا تھا کہ ریاست کی آبادی 2026 میں 5.38 کروڑ ہوسکتی ہے، یہ 2031 میں 5.42 کروڑ اور 2036 میں 5.44 کروڑ ہو جائے گی۔

اسی طرح 2041 میں یہ گھٹ کر 5.42 کروڑ رہ جائے گی، بھارت میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے آبادی میں اضافے کو یقینی بنانے کیلئے فی جوڑے 2.1 بچوں کی اوسط پیدائش کے ساتھ مناسب توازن کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top