مقبول خبریں
غزہ جنگ بندی؛ انتہا پسند یہودی تنظیم نیتن یاہو کے حکمران اتحاد سے الگ

اسرائیلی وزیر نے اپنی پوری پارٹی سمیت غزہ جنگ بندی معاہدے پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کے وزیر اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کے رہنما اتما بن گویر نے اعلان کیا کہ وہ اور انکی پارٹی حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد حکمران اتحاد سے الگ ہورہے ہیں۔
قابض صہیونی رہنما نے جنگ بندی معاہدے کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔
پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ کو گرانے کی کوشش نہیں کریں گے لیکن وزراء میں خاص طور پر بین گویر اب انکی کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے۔
البتہ جنگ دوبارہ شروع ہوتی ہے تو وہ نیتن یاہو کے اتحاد میں واپس آنے کے لیے تیار ہو گی۔
واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے کچھ وزراء نے نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ بڑھایا کہ وہ جنگ بندی سے دور رہیں۔