مقبول خبریں
انسٹاگرام میں ویڈیو ریلز کا دورانیا بڑھ گیا، لیکن کتنا؟

آپ انسٹاگرام پر طویل ریلز اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اب بلکل 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرسکیں گے۔
انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین شکایت کرتے تھے کہ 90 سیکنڈ بہت کم تھے، تاہم نسٹاگرام ریلز میں 90 سیکنڈ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنا ممکن تھا لیکن اب اس دورانیے کو دوگنا کیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2024 میں ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ انسٹاگرام لمبی ویڈیوز کی خصوصیت پر توجہ نہیں دے گا کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کو دوستوں سے جوڑنے کے پلیٹ فارم کے اصول کو نقصان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا
مزید پڑھیں:انسٹاگرام میں پیغامات شیڈول سے متعلق طریقہ جانئے
انسٹاگرام آہستہ آہستہ ریلز کا دورانیہ بڑھا رہا ہے۔ 2 سال قبل میٹا کی ملکیت والی فوٹو شیئرنگ ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ریلز کا دورانیہ 90 سیکنڈ ہوگا۔ ایک موقع پر کمپنی نے 10 منٹ طویل ریلز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی شروع کی لیکن بعد میں اسے بند کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے نفاذ کے بعد انسٹاگرام کی جانب سے لمبی ویڈیوز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
قبل ازیں ٹک ٹاک صارفین کے پاس 2021 سے 3 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا آپشن تھا۔