مقبول خبریں
سابق امریکی صدر کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوباما اور اہلیہ مشیل اوباما کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے مشیل اوباما کے ساتھ سالگرہ کی تصویر جاری کردی، انسٹاگرام پراپنی اہلیہ کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کردی۔
مزید پڑھیں:آصف زرداری نے اسامہ بن لادن کے مرنے پر خوشی کا اظہار کیا، باراک اوباما کا اپنی کتاب میں انکشاف
مزید پڑھیں:بٹ کوائن ٹوئٹر فراڈ : بل گیٹس، براک اوباما و دیگر معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیسوں کی مانگ
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرسابق امریکی صدر نے تصویر لگاتے ہوئے اپنی اہلیہ کیلئے ان الفاظ کا چناؤ کیا تم ہر دن روشن بنا دیتی ہواورکسی نہ کسی طرح بہتر نظر آرہی ہو۔
اہلیہ مشیل اوباما نے سابق صدر کی مبارکباد کا جواب محبت بھرے انداز میں دیا اور سوشل میڈیا پر دیگر مبارکباد دینے والوں سے بھی اظہار تشکرکیا۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدربارک اوباما اور مشیل اوباما کی شادی 1992 میں ہوئی تھی۔
