جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

ایران اور روس کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

18 جنوری, 2025 09:34

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ روس میں جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پاگیا۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ  روس کے دوران دونوں ممالک کے صدور نےکریملن میں معاہدےپر دستخط کیے۔

معاہدے میں سکیورٹی سروسز، فوجی مشقوں،افسران کی ٹریننگ میں تعاون شامل ہے جبکہ معاہدے کے مطابق ایران اور روس ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:ایران بھر میں فلسطینی مزاحمت کی فتح کا جشن، ہزاروں افراد شریک

مزید پڑھیں:فوجی درجہ بندی؛ طاقت کے لحاظ سے ایران 145 میں سے 16ویں نمبر پر آگیا

معاہدے میں کہا گیا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امدادفراہم نہیں کی جائےگی،دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹ لیں گے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ  طویل عرصے سے ہم بین الاقوامی میدان میں اپنی کوششوں کو مربوط کر رہےہیں، ہمیں بیوروکریسی کی کم اور ٹھوس اقدامات کی زیادہ ضرورت ہے۔

اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے لیے نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر میں تاخیر کے باوجود مزید جوہری منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے دوسروں کی پیدا کردہ مشکلات پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے قابل ہوسکیں گے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج کے معاہدے ایک کثیر قطبی دنیا کی تشکیل کا محرک ہیں،  جنگ مسائل کا حل نہیں،  امید ہے یوکرین جنگ مذاکرات کی میز پر ختم ہوگی، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات اور امن کے حصول کا خیر مقدم کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top