مقبول خبریں
حملہ سیف علی خان پر! تنقید اروشی کی جیولری نمائش پر، ایسا کیوں؟

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان پر گزشتہ روز ہوئے قاتلانہ حملے کی مذمت کے دوران اداکارہ اروشی روٹیلا تنقید کی زد میں آگئیں۔
گزشتہ روز بالی ووڈ فلم نگری کے نواب سیف علی خان کو انکی رہائشگاہ پر چاقو بردار شخص نے نشانہ بنایا جس کے باعث اداکار کو کئی زخم آئے تاہم انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فلم نگری کے تمام ستاروں نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کرتی دلکش اداکارہ اروشی روٹیلا افسوسناک واقعے پر لب کشائی کے دوران اپنی ڈائمنڈ رِنگ کی نمائش کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل
اداکارہ اروشی روٹیلا نے سیف پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک دم اپنے ہیرے کی انگوٹھی کی نمائش کرنا شروع کی جو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بہائی۔
مزید پڑھیں: سیف علی خان کے گھر چور کیسے داخل ہوا؟ پولیس کا انکشاف
نامور اداکارہ کو مذمت کے ساتھ اپنے ڈائمنڈ کا دکھاوا کرنے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے سنگ دل قرار دیتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اروشی بالکل سنگ دل اور احساس سے عاری شخصیت کی حامل ہیں، وہ سیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے ڈائمنڈز کی نمائش کیسے کرسکتی ہیں؟۔
Is she mentally well?
byu/Holiday_Light1249 inBollyBlindsNGossip