اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

"غزہ جنگ بندی؛ قیدیوں کی واپسی کیلئے فہرست تیار کررہے ہیں”

17 جنوری, 2025 19:23

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کے بعد اب اپنے قیدیوں کی واپسی کیلئے فہرست تیار کررہے ہیں۔

جمعے کے روز اپنے ٹیلی گرام پر جاری کردہ بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کو حل کردیا ہے جو قابض ریاست اسرائیل کی عدم پاسداری کے سبب پیدا ہوئی تھیں۔

معاہدے کے ضمن میں تبادلے کے سمجھوتے کے تحت پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرستیں مرحلہ وار جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کے مطابق اتوار سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: "غزہ جنگ بندی؛ معاہدے کا مقصد یرغمالی آزاد کروانا ہے”

دوسری جانب ماہرین قیاس کررہے ہیں کہ غزہ میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوسرے مرحلے پر عملدرآمد نہیں کرے گی اور جنگ دوبارہ شروع ہوگی۔

صہیونی حکومت کی عہدشکنی کے ریکارڈ کے پیش نظر مبصرین معاہدے کے کامیاب ہونے کے بارے میں غیر مطمئن ہیں جبکہ اس معاہدے کو اسرائیل کی چال قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top