اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

17 جنوری, 2025 19:05

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ اور وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی ہے۔

جنگ بندی معاہدے کی حکومتی منظوری کیلئے مکمل کابینہ کا اجلاس آج ہی طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: "غزہ جنگ بندی؛ معاہدے کا مقصد یرغمالی آزاد کروانا ہے”

صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اسیروں کے استقبال کی تیاری کی جائے جو 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں یرغمال ہیں، یرغمال اسیروں کے گھر والوں کو معاہدہ دستخط ہونے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس آج جمعے کے روز ہو رہا ہے جس کے بعد سمجھوتے کی توثیق کیلئے حکومت کا اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں: حماس تمام شرائط تسلیم کرے پھر غزہ میں جنگ بندی ہوگی! اسرائیل کی نئی چال

با خبر اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا مذاکراتی وفد قطر کے دار الحکومت سے تل ابیب کیلئے روانہ ہوگیا ہے جبکہ معاہدے پر ووٹنگ سے قبل وزراء اس کی تفصیلات جانیں گے۔

جنگ بندی تین مراحل کے تحت ہوگی

غزہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہوگا اور اس پر عمل درآمد 3 مراحل میں ہوگا۔

پہلا مرحلہ 6 ہفتوں تک جاری رہے گا، اس کے دوران میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا بتدریج انخلا ہو گا۔ اسی طرح 33 اسرائیلیوں کو آزاد کیا جائے گا جن میں خواتین، بچے اور پچاس سال سے زیادہ کے افراد شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ دو امریکی کیتھ سیگل اور سیجوے ڈیکل چن بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی، معاہدے کی منظوری دیدی

دوسرے مرحلے میں بقیہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، مستقل فائر بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور اس کے مقابل ایک ہزار سے زیادہ فلسیطنی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔

تیسرے مرحلے میں تمام بقیہ میتیں واپس کی جائیں گی اور مصر، قطر اور امریکا کی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو شروع ہو گی۔

1 thought on “اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی”

  1. Pingback: "غزہ جنگ بندی؛ قیدیوں کی واپسی کیلئے فہرست تیار کررہے ہیں"

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top