مقبول خبریں
صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے!

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر صائم ایوب کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی انکشاف کیا کہ گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے کرکٹر انہیں یہی مشورہ دیا ہے کہ اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صائم ایوب کی جس فارم میں کھیل رہے تھے انکی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اَپ تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز: کراچی میں ہونیوالے میچ، فائنل کی تاریخ تبدیل
قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں صائم ایوب کا نام بھی بھیجا گیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تاحال نوجوان اوپنر کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کررہا ہے تاکہ انکی میگا ایونٹ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انجری کے بعد صائم کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔
Pingback: چیمئپنز ٹرافی؛ تنازعات میں گِھری بھارتی ٹیم کا اعلان کل ہوگا