اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

کرم پارا چنار: قافلے پر دہشتگرد حملے میں دو اہلکار سمیت 5 افراد شہید

17 جنوری, 2025 10:16

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ بگن میں قافلے پر حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور تین ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ جوابی کاروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے اور دس زخمی ہوگئے۔

تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پانچ ڈرائیور تا حال لاپتہ ہیں جب کہ 35 ٹرکوں میں سے صرف دو ٹرک سامان کے ساتھ ٹل واپس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ قبائلی فریقین کے درمیان امن معاہدے کے باوجود خرم میں امن قائم نہ ہوسکا اور گزشتہ روز پارا چنار جانے والے قافلے پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جو کافی دیر جاری رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قافلے واپس ٹل روانہ کردیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی ہیں، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں 2 قافلے جاچکے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top