جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

66 پاکستانیوں کو بیرون ملک لیجانے والی کشتی الٹ گئی، ہلاکتیں

16 جنوری, 2025 19:54

درجنوں پاکستانی بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ اسپین جانے کی کوشش میں کشتی الٹ جانے کے سبب متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد پاکستانی شامل ہیں

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ کشتی مغربی افریقا سے اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، 2 جنوری کو موریطانہ سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں 86 افراد سوار تھے جن میں سے 66 پاکستانی شامل تھے جبکہ 36 تارکین وطن کو بچایا جاسکا ہے۔

یہ پاکستانی 4 ماہ قبل یورپ جانے کیلئے اپنے گھروں سے روانہ ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں سے 12 کا تعلق گجرات سے ہے۔

الارم فون نامی تنظیم نے بتایا کہ 6 روز قبل لاپتا ہونے والی اس کشتی کے بارے میں تمام فریق ممالک کے حکام کو آگاہ کر دیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 جنوری کو اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کو الرٹ کر دیا تھا تاہم انھوں نے بتایا تھا کہ اسے کشتی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر کہا کہ ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا جنھوں نے کراسنگ پر 13 دن تک اذیت میں گزارے لیکن کوئی انہیں بچانے کے لیے نہیں آیا۔

واکنگ بارڈرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 2024 میں اسپین پہنچنے کی کوشش میں 10 ہزار 457 تارکین وطن مارے گئے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top