مقبول خبریں
کراچی؛ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے 24 جنوری سے شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار29 کلومیٹرفی گھنٹہ(16ناٹیکل مائلز)ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ12 اور زیادہ سے زیادہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پیر کو بھی معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں جمعے کو دن بھرشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،دن بھرموسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،ہلکی دھند اور حد نگاہ 3 کلو میٹر محدود ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟
دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔