مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی؛ انجری کے بعد صائم کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں اپنے شمولیت پر پہلی بار لب کشائی کردی۔
جنوبی افریقا کیخلاف کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دورانِ فیلڈنگ زخمی ہونیوالے اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ فی الحال انجری میں بہتری آئی ہے لیکن نہیں کہہ سکتا کب تک مکمل فٹ ہوجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پوری ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے، ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہے۔
صائم ایوب نے مزید کہا کہ میچ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو اپنا بہترین دینا ہوتا ہے، کوشش ہوگی جلد از جلد صحتیابی حاصل کروں تاہم کوئی ٹائم فریم نہیں بتاسکتا۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب ان دنوں لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ انجری کے نتیجے میں اُن کا ٹخنہ محفوظ رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے چیمئینز ٹرافی کیلئے بھیجے گئے ابتدائی اسکواڈ میں صائم ایوب کا نام شامل ہے تاہم حتمی فیصلہ کرکٹر کی رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔