مقبول خبریں
غزہ جنگ بندی؛ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی، معاہدے کی منظوری دیدی

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کےمعاہدے کی منظوری دیدی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور الفتح کی جانب سے جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
مزاحمتی گروپوں کی جانب سے منظوری کے بعد جنگ بندی پر جمعرات سے عملدرآمد ہوا تو اتوار سے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ نیتن یاہو کی نئی شرط کیا! حماس کا دوٹوک انکار
حماس نےجنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی تجویز پر اتفاق ثالثوں کی موجودگی میں کیا، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی تجاویز قطری مذاکرات کاروں نے پیش کی تھی۔
قبل ازیں مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے قابض صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس سے پہلے مرحلے میں جنگ معاہدے کے دوران 33 یرغمالیوں کی فہرست میں فوجیوں کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم اُسے شامل نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قطر میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نُکات سامنے آگئے
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا موقف ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر معاملات طے ہوجانے کے بعد نیتن یاہو دوبارہ سے نئے مطالبات منوانے کی کوشش کررہا ہے جو ناممکن ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ؛ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صہیونی فوجیوں کا لڑنے سے انکار
ڈیل کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی تجویز ہے جس کے بدلے اسرائیل ہر فوجی خاتون یرغمالی کے بدلے 50 اور باقی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے اور اس معاہدے پر 3 مراحل میں عمل درآمد ہوگا۔