مقبول خبریں
پی ایس ایل کی خاطر انگلش کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلیںڈ کے جارح مزاج بلےباز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز ونس کے اچانک فیصلے نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو حیران کردیا ہے جبکہ انہیں اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم انہوں نے پی ایس ایل کی خاطر اپنےم مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے۔
جارح مزاج کرکٹر پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں: احسان اللہ کا نظر انداز کیے جانے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے، انہوں نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا
جیمز ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔