جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

حماس کی جدید ٹیکنالوجی نے اسرائیل کو بےبس کردیا

15 جنوری, 2025 18:53

قابض صہیونی رجیم کے سیکورٹی ذرائع انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موجود مزاحمتی تنظیم حماس کی جنگی قوت ناقابل فراموش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک حماس نئی مجاہد بھرتیوں میں کامیاب ہوگئی ہے، جس نے غزہ میں صہیونی فوجی کی حکمت عملی کو مکمل ناکام کردیا ہے۔

واللا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں ہمارے خلاف جنگی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جسکی نوعیت کا ہمیں تاحال اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صہیونی فوجیوں کا لڑنے سے انکار

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ میں قابض اسرائیلی وزیراعظم حماس کو ختم کرنے کے دعوے کرتے رہے ہیں تاہم حقیقت میں ایک دو سوا کسی یرغمالی کو آزاد نہیں کرواسکے جبکہ اپنے قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس کیساتھ معاہدے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ نیتن یاہو کی نئی شرط کیا! حماس کا دوٹوک انکار

ادھر فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے مزاحمتی تنظیم حماس کے ڈر سے غزہ میں لڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کیلئے حماس کا خاتمہ خواب بن کر رہ گیا، صیہونی اخبار کا اعتراف

واضح رہے کہ حماس کے ہاتھوں محض غزہ میں جہنم واصل ہوئے صہیونی فوجیوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ گزشتہ 3 دنوں میں 15 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top