جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

مقبول چینی ایپ ریڈ نوٹ ٹک ٹاک کی جگہ لینے لگا

15 جنوری, 2025 15:44

امریکا میں ممکنہ طور پر چند روز میں ٹک ٹاک کو بین کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے صارفین ایک اور چینی ایپ کا رخ تیزی سے کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں ڈاؤن لوڈ کے لحاظ سے یہ ایپل کے ایپ اسٹور میں نمبرون ایپ بن گئی ہے جبکہ گوگل پلے اسٹور پر 34 ویں نمبر پر ہے۔

ریڈ اسٹون کی مقبولیت میں اضافہ اس وقت ہونا شروع ہوا جب متعدد ٹک ٹاک صارفین نے اس نئی ایپ کی آزمائش کے حوالے سے اپنے تجربات ٹک ٹاک پر فالوورز سے شیئر کیے۔

مزید پڑھیں:کیا ایلون مسک ٹک ٹاک کو بھی خرید رہے ہیں؟

مزید پڑھیں:عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

تاہم امریکا میں چینی سوشل میڈیا ایپ ریڈ نوٹ کو ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی سے بہت زیادہ فائدہ مل رہا ہے، یہ بالکل ٹک ٹاک جیسی ہی ایپ ہے جس میں مختصر ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ریڈ اسٹون لگ بھگ ٹک ٹاک جیسی ہی ایپ ہے جس میں مختصر ویڈیوز صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر دکھائی جاتی ہیں جن کو آپ اسکرولنگ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

اس ایپ کا زیادہ تر یوزر انٹرفیس چینی زبان میں ہے مگر صارفین نے ٹک ٹاک پر ایپ کی زبان انگلش میں تبدیل کرنے کی ویڈیوز بھی پوسٹ کر دی ہیں۔ ویسے تو امریکا یا دیگر ممالک کے رہنے والوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ یہ ایپ اچانک سامنے آگئی ہے مگر چین میں یہ برسوں سے کافی مقبول ہے۔

خیال رہے کہ 10 سال پرانی اس ایپ ریڈ نوٹ کے چین میں 30 کروڑ صارفین ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top