اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ناکام مارشل لا کی تحقیقات؛ جنوبی کوریا کے معطل صدر گرفتار

15 جنوری, 2025 09:03

سیئول: غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتارکرنے کے لیے  تفتیش کار ان کی سرکاری رہائش گاہ کے کمپاؤنڈ میں سیڑھیوں کی مدد سے داخل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیش کار ایک ہزار کےقریب اہلکاروں کے ساتھ صدارتی محل پہنچے تاہم تفتیش کاروں کے پہنچنے پر  پہلے تو صدارتی گارڈز اور حامیوں نے مزاحمت کی اور انہیں گرفتاری سے روکا تاہم بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کے معطل صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اینٹی کرپشن کے تفتیش کار کے مطابق جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو بالآخر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز نے یون کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل سرچ اورگرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود تفتیش کاروں کو گرفتاری سے روکا گیا تھا۔

کرپشن انوسٹی گیشن آفس کا کہنا تھا کہ وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائےگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top