اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

2025 میں سیاحت کیلئے دنیا کے 10 بہترین شہر کونسے ہیں؟

14 جنوری, 2025 15:25

معروف ادارے نے 2025 میں گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کیلئے دنیا کے 10 بہترین شہروں کے نام جاری کردیے۔

گھومنے پھرنے کا شوق کس فرد کو نہیں ہوتا تاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے، مگر پھر بھی جو لوگ 2025 میں دنیا کے مختلف شہروں کی سیر کرنا چاہتے ہیں انکے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں کا انتخاب سامنے آگیا ہے۔

معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے سیاحت کیلئے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر ان شہروں کو 2025 کیلئے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:گرین ٹورازم، سی پی ایل کے درمیان کھیلوں کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کا معاہدہ طے

مزید پڑھیں:شدید برفباری کے باعث مشہور سیاحتی مقامات بند

سال 2025 میں سیاحت کیلئے مجموعی طور پر 25 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سے سرفہرست 10 شہر درج ذیل ہیں۔

ٹرپ ایڈوائز کے مطابق ان 10 شہروں میں برطانیہ کا شہر لندن، تھائی لینڈ کا شہر بینکاک، اماراتی شہر (دبئی) اور اٹلی کے شہر (روم، سسلی)، انڈونیشیا (بالی)، فرانس (پیرس)، یونان (کریٹ)، مراکش، ویتنام (ہنوئی) کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فہرست کیلئے سیاحوں کی جانب سے رہائش، ریسٹورنٹس اور وہاں کی سرگرمیوں کو دی جانے والی ریٹنگز کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top